ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گنگولی: ممنوعہ’بُل ٹرالنگ ‘سے ماہی گیری کرنے پر کشتی کرلی گئی ضبط

گنگولی: ممنوعہ’بُل ٹرالنگ ‘سے ماہی گیری کرنے پر کشتی کرلی گئی ضبط

Fri, 06 Nov 2020 20:40:49    S.O. News Service

گنگولی،6؍نومبر (ایس او نیوز) گنگولی سے 10 ناٹیکل مائلس(تقریباً 19 کیلومیٹر) کی دوری پر گہرے سمندر میں ’بُل ٹرالنگ‘ کے ممنوعہ طریقے سے مچھلیوں کاشکار کرنے والی 1  ماہی گیر کشتیوں کو کوسٹل سیکیوریٹی پولیس کے افسران نے  مقامی ماہی گیروں کے تعاون سے  ضبط کرلیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گہرے پانیوں میں  مقامی ماہی گیر اور کوسٹل پولیس نے ممنوعہ طریقے سے ماہی گیری  کے خلاف چھاپہ مارا تو منگلورو سے تعلق رکھنے دو کشتیاں ’بُل ٹرالنگ‘ میں ملوث  پائی گئیں ۔مگر جب تک چھاپہ مار ٹیم ان کشتیوں پر قبضہ کرپاتی ان میں سے ایک کشتی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔  ضبط کی گئی کشتی پر موجود آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 10 ماہی گیروں کو حراست میں لیا  گیا ہے۔

منگلورو سے تعلق رکھنے والی کشتیوں کے ذریعے بُل ٹرالنگ طریقے سے ماہی گیری کرنے اور کشتی ضبط کیے جانے کی خبر عام ہوتے ہی گنگولی میں موجود دیسی کشتیوں سے مچھلیوں کا شکار کرنے والے  مچھیرے  بہت بڑی تعداد میں کوسٹل پولیس فورس کے دفتر کےسامنے اور گنگولی ماہی گیر بندرگاہ پر جمع ہوگئے  اور دس ناٹیکل مائلس کے اندربُل ٹرلنگ کرنے والے ماہی گیروں کےخلاف اپنے غصے کا اظہار کرنے لگے۔انہوں نے اس غیر قانونی حرکت کی مذمت کرتے  ہوئے اس حرکت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ بل ٹرالنگ میں 2 کشتیاں ایک ساتھ کام کرتی ہیں۔ اس طریقے میں ماہی گیرجو ہوتے ہیں بہت بڑا جال دوونوں    کشتیوں سے باندھ لیتے ہیں اور سمندر میں اس جال  کو پھیلا کر دونوں طرف سے اپنی کشتیاں آگے بڑھا تے جاتے ہیں۔ اس بہت بڑے رقبے کو اپنے گھیرے میں لے کر بیک وقت بڑے پیمانے پر مچھلیاں شکار  کرلی جاتی ہیں۔ حکومت کی طرف سے بہت ساری اسباب کی بنیاد پرماہی گیری کے  اس طریقے کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔


Share: